Saturday October 26, 2024

حکومت ملنے سے پہلے ہی عمران خان کا پہلا بڑا یوٹرن : دنگ کر ڈالنے والی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ابھی تو حکومت ملی نہیں اور عمران خان کے یوٹرن ابھی سے شروع ہو گئے ہیں، قوم آنکھوں سے دیکھے گی کہ 100دن کا پلان سے سو یوٹرن سے زیادہ کچھ نہیں نکلنا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے کہا قرضہ نہیں لیں گے اب

 

کہتے ہیں آئی ایم ایف کے قرضے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، انہوں نے حکومت ملنے سے پہلے ہی نجکاری کیلئے قومی اداروں پر نظریں گاڑھ دی ہیں، پی آئی اے ہو یا سٹیل ملز، پیپلز پارٹی اور قوم کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ عمران خان اور ان کے اعلان کردہ وزیرخزانہ کن کے نمائندے ہیں، جو کام نواز شریف اور اسحاق ڈار نہ کر سکے وہ عمران خان اور اسد عمر کریں گے، مقبول نعرے اور سو دن کا پلان صرف ووٹ حاصل کرنے کیلئے تھا، کیسے لوگ ہیں جو کہتے کہ قوم سے کیا گیا سو دن کے پلان کا وعدے پر اب عمل نہیں ہو سکے گا۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان نے

 

کہا تھا کہ ایم کیو ایم قاتل ہے، پھر اب کہتے ہیں ایم کیو ایم ضرورت ہے، پرویز الٰہی کو سب سے بڑا ڈاکو اور چور کہا اب اسے سپیکر پنجاب بنا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان کو موقعہ ملے اور یہ کام کریں، لیکن قوم خود ان کی ادائیں دیکھے گی۔اور قوم جلد ہی ان سے اکتا جائیں گی۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کا مرحلہ بخیرو عافیت انجام کو پہنچنے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا اعلان بھی ہو چکا ہے اور نومنتخب امیدواروں کی حلف برداری میں بس ایک دن باقی ہے۔ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی جہاں جیتنے والے امیدواروں کی جانب سے خوشیاں منائی گئیں، وہیں دوسری جانب ہارنے والے امیدواروں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔کچھ امیدواروں نے تو عام انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں درخواستیں جمع کروائیں لیکن کچھ نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہار تسلیم کرلی۔25جولائی کو پولنگ کے بعد سب سے پہلے اپنی شکست تسلیم کرنے والے امیدوار عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور تھے، جنہوں نے پشاور سے انتخابات میں حصہ لیا۔گو کہ اے این پی کی جانب سے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا، تاہم غلام احمد بلور نے الیکشن کے روز ہی اپنے ایک بیان میں کہہ دیا تھا کہ وہ ایک جمہوری آدمی ہوں اور خیبرپختونخوا میں نتائج سے ثابت ہو رہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور وہ صوبے کے عوام کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔

FOLLOW US