Saturday October 26, 2024

عمران خان کی لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑتے ہی نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا۔خبر ضرور ملاحظہ کریں

عمران خان کی لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑتے ہی نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاکستان بھر کے مختلف پانچ قومی اسمبلی کے حلقوں سے بیک وقت منتخب ہوئے ہیں۔۔عمران خان نے میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھی۔۔لاہور کے حلقہ این اے 131میں عمران خان اور سعد رفیق کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کامیابی

 

عمران خان کے حصے میں آئی۔۔عمران خان نے اپنی جیتی ہوئی لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 131چھوڑدی۔ان کی اس نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ہمایوں اختر خان مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ ئے جبکہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر ولید اقبال بھی اس نشست سے ضمنی الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں ہیں۔ابھی پارٹی کی طرف سے کسی امیدوار کو اس حلقے سے الیکشن لڑنے کے لیے گرین سگنل نہیں دیا گیا۔تاہم دونوں امیدواروں نے اس حوالے سے اپنی انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے عام انتخابات 2018ء میں پانچ حلقوں سے انتخاب لڑا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو پانچوں حلقوں سے ہی انتخاب جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا تھا۔ عمران خان نے این 53 اسلام آباد پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،،، کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 پر ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی،،،عمران خان میانوالی میں اپنے آبائی حلقہ این اے 95 میں مسلم لیگ ن کے عبید اللہ شادی خیل، لاہورکے حلقے این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور بنوں کے حلقہ این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار اکرم درانی کو شکست دی تھی۔

FOLLOW US