Saturday October 26, 2024

کپیٹن صفدر کی جیل رہائی ۔۔۔ صبح صبح (ن) لیگیوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر عباس نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے علاوہ کسی کو ضمانت نہیں مل سکتی۔ نجی ٹی و ی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عامر عباس کا کہناتھا کہ نواز شریف سے دیگر 2ریفرنسز میں ایون فیلڈ ز سے متعلق پوچھا جائے گا، نواز شریف اگر منی ٹریل بتا دیں تو ریلیف مل سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق

 

وزیراعظم کا کیس بہت ہی کمزور ہے ،قوم کا لوٹا پیسہ واپس ملناچاہیے کیونکہ اس قوم کا فائدہ تب ہی ہوگا جب ان کا پیسہ واپس انہیں واپس ملے گا۔ جبکہ دوسری جانب نواز شریف نے صدر مملکت کو استعفیٰ دینے کا حکم دے دیا، حکم کے باوجود صدر مملکت،، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے گورنرز نے تاحال عہدے نہیں چھوڑے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اہم حکومت اور ریاستی عہدوں کیلئے ناموں کا اعلان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کردیا تھا۔تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں سابق گورنر اور سینیٹر چوہدری سرور کو ہی گورنر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ میں شاہ

 

فرمان کو گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے گورنرز کے ناموں کے اعلان کے بعد اب تحریک اںصاف نے گورنر سندھ کے نام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رکن سندھ اسمبلی عمران اسماعیل کو سندھ کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے بنی گالہ میں ہونے والے، تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس کے دوران عمران اسماعیل کو سندھ کا گورنر بنانے کی منظوری دی۔ تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ گورنرز کے نامزد امیدوار موجودہ گورنرز سے استعفیٰ لیے جانے کے بعد اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابات میں شکست کے بعد صدر مملکت،، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے گورنرز کے مستعفی نہ ہونے پر شدید نالاں ہیں۔نواز شریف نے صدر مملکت،، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے گورنرز کو فوری مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔ تاہم نواز شریف کے حکم کے باوجود صدر مملکت،، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے گورنرز اپنے عہدوں سے مستعفیٰ نہیں ہوئے۔ اس صورتحال نے ن لیگ کا کارکنوں کو مزید پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔

FOLLOW US