لاہور(نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اپنی ہی بیٹی کی کلاس فیلو سمیرا آغا سے شادی رچا لی۔ نجی نیوز چینل کے مطابق سمیرا آغانامی جس خاتون سے خاور مانیکا نے شادی کی ہے وہ در اصل بشری بی بی اور خاور مانیکا کی بیٹی مہروالنسا کی ہم جماعت ہے ۔واضح رہے کہ نکاح
کی تقریب لاہور کے پورش علاقہ عسکری میں منعقد ہوئی جس میں خاور مانیکا کے نہایت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں ان کے بیٹے ابراہیم مانیکا اور خاندان کے دوسرے لوگ شامل تھے۔واضح رہے کہ مہروالنسا سابق صوبائی وزیر میاں عطا مانیکا کی بہو اور حیات مانیکا کی شریک حیات ہیں۔ مہروالنسا مانیکا بھی چند روز پہلے بشریٰ بی بی کی موجودگی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں۔