Saturday October 26, 2024

سندھ کا گورنر کون ہو گا؟عمران خان نے حتمی نام کی منظوری دیدی

کراچی (نیوزڈیسک) رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا اعلان، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ کے نام کی منظوری دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اہم حکومت اور ریاستی عہدوں کیلئے ناموں کا اعلان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف

نے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کردیا تھا۔تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں سابق گورنر اور سینیٹر چوہدری سرور کو ہی گورنر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ میں شاہ فرمان کو گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے گورنرز کے ناموں کے اعلان کے بعد اب تحریک اںصاف نے گورنر سندھ کے نام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رکن سندھ اسمبلی عمران اسماعیل کو سندھ کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس کے دوران عمران اسماعیل کو سندھ کا گورنر بنانے کی منظوری دی۔عمران اسماعیل گورنر سندھ کے عہدے کیلئے نامزد کیے جانے کے باعث سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔ عمران اسماعیل کراچی سے سندھ اسمبلی کی رکنیت پر منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ عمران اسماعیل تحریک انصاف کے بانی رہنماوں میں سے ایک ہیں۔گزشتہ کچھ برسوں کے دوران کراچی کی سطح پر تحریک انصاف کو مضبوط کرنے میں عمران اسماعیل کا کردار اہم رہا ہے۔ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کے عروج کے دنوں میں اس جماعت کے مضبوط علاقوں پر مشتمل حلقے سے ضمنی الیکشن لڑ کر بھرپور مقابلہ کرنے کے باعث شہرت حاصل کر پائے تھے۔ اب انہیں بہترین خدمات کے عوض سندھ کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

FOLLOW US