Saturday October 26, 2024

بلوچستا ن میں خوفناک بم دھماکہ کئی افراد کے حوالےسے تشویشناک تفصیلات آنا شروع

دالبندین (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے دالبندین میں سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں دو ایف سی اہلکار’دو چائینز اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ‘سکیورٹی فورسز کاعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دالبندین میں سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب دھماکے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

گیا۔ لیو یز حکام کے مطابق دھماکا سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب ہوا جس میں دو ایف سی اہلکار،دو چائینز اور ایک ڈرائیور زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

FOLLOW US