Saturday October 26, 2024

یہاں پاکستان دشمنوں کا داخلہ ممنوع ہے۔۔۔۔۔ آج کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے انکے مزار سے کس مشہور شخصیت کو بھگا دیا؟ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دینے والی خبر

یہاں پاکستان دشمنوں کا داخلہ ممنوع ہے۔۔۔۔۔ آج کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے انکے مزار سے کس مشہور شخصیت کو بھگا دیا؟ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دینے والی خبر۔۔۔۔۔۔ لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن کرنل شیر خان شہیدکے بھائی انور شیر نے منظور پشتین کو بھاگنے پرمجبور کردیا،

منظور پشتین کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار میں داخل ہونا چاہتا تھا، تمہاری سرگرمیاں مشکوک ہیں۔ آپ جوکررہے ہیں میں سب جانتا ہوں، منظور پشتین پاک فوج کیخلاف اپنے جلسوں میں ہرزہ سرائی کرتا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے بھائی انور شیرنے منظور پشتین کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔انور شیر نے کہا کہ آپ پہلے کبھی کیپٹن شیر خان کے مزار پرنہیں آئے۔تمہاری سرگرمیاں مشکوک ہیں۔ آپ جوکررہے ہیں میں سب جانتا ہوں۔۔فیس بک پرآپ کی سرگرمیاں دیکھ چکا ہوں۔ بھائی انور شیرنے مزید کہا کہ میں کرنل شیر خان شہید کا بھائی ہوں۔میں آپ کے وزیرستان بھی گیا ہوں اور آپ کی سرگرمیاں بھی دیکھ چکا ہوں۔انور شیر نے کہا کہ میں وزیرستان میں پٹھانوں کے ساتھ رہا بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریڈیوپر وزیرستان کے پٹھانوں کے حق میں آواز اٹھائی۔ انور شیر کی باتیں سن کرمنظور پشتین بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔ واضح رہے منظور پشتین پاک فوج اور دیگر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتا رہا ہے۔ منظور پشتین اپنے جلسوں میں پاکستانی پرچم لہرانے سے روکتا رہا۔جبکہ انور خان ایسے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کا بھائی ہے۔ شہید کیپٹن کرنل شیر خان کا تعلق صوابی سے ہے۔( خبر جاری ہے)

شہید کیپٹن کرنل شیر خان نے کارگل کی جنگ میں بھی حصہ لیا ہے۔جبکہ29سالہ عمر میں5 جولائی 1999ء کو جام شہادت نوش کیا۔ جب انہیں کارگل کی جنگ کے دوران 17ہزار فٹ بلندی پردشمن کے خلاف کھڑا کیا گیا۔ جہاں پرانہوں نے دشمن کی توپوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ تاہم آج ایسے بہادر شہید کے بھائی انور کا سامنا ایسے شخص سے ہوگیا جوپاک فوج اور دیگر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتا رہا ہے۔اور اپنے جلسوں میں پاکستانی پرچم لہرانے سے روکتا رہا۔منظور پشتین جب شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار میں داخل ہوا توانور خان نے ان کوبھاگنے پر مجبور کردیا اور واپسی کا راستہ بھی دکھا دیا۔

FOLLOW US