Saturday October 26, 2024

پاکستان زندہ باد کا نعرہ اس وقت تک نہیں لگائوں گا کہ جب تک۔۔ محمود خان اچکزئی ملک دشمنی میں بہت آگے نکل گئے

اسلام آباد(سی پی پی ) پختونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ اس وقت لگائوں گا جب ملک میں پشتون، سرائیکی اور سندھی زندہ باد ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے ہفتہ کے روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی سالمیت سخت خطرے میں ہے اور

تمام پارٹیوں سے ایک فیڈریشن بنتی ہے۔لہذا ہر ایک کو ایک جیسا حق دیا جائے لیکن یہاں پرکچھ لوگ فیڈریشن کی ساکھ کو ردی کے کاغذ کی طرح ایک طرف اٹھا کر پھینک دیتے ہیں جس سے ملک میں فیڈریشن بالکل چل ہی نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے پاکستان زندہ باد کہنے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک ملک میں پشتون ، سرائیکی اور سندھی زندہ باد نہیں ہو جاتے ہیں۔۔

FOLLOW US