Saturday October 26, 2024

کونسی نشست اپنے پاس رکھوں گا؟ عمران خان نے حیران کن فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا

فیصلہ کیا گیا ہے، اپوزیشن کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور وزیر اعظم خود ایوان کو جواب دہ ہوں گے، اسمبلی کے اندر وزیر اعظم خود سوالوں کے جوابات دینے کے لیے آیا کریں گے جب کہ وزیر اعظم ہاؤس اور گورنر ہاؤسز میں اخراجات کم کیے جائیں گے۔

FOLLOW US