Saturday October 26, 2024

معروف سینئر صحافی سہیل وڑائچ بھی جیو کو خیر باد کہنے کو تیار، کونسا چینل جوائن کر نے جارہےہیں؟بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوزڈیسک)معروف سینئر صحافی سہیل وڑائچ بھی جیو کو خیر باد کہنے کو تیار، کونسا چینل جوائن کر نے جارہےہیں؟بڑی خبر آگئی.. معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کے بعد سہیل واڑئچ کے جیو نیوز چھوڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بھی حامد میر کیساتھ ’جی این این‘ کیساتھ منسلک ہونے جا رہے ہیں۔سہیل وڑائچ کو

جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کیساتھ‘ سے شہرت ملی اور گزشتہ سال اگست میں وہ دنیا نیوز چھوڑ کر دوبارہ جیو کیساتھ منسلک ہو گئے تھے۔ اب سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک مرتبہ پھر جیو نیوز کو خیرآباد کہہ دیا ہے اور گورمے بیکرز کی جانب سے شروع ہونے والے چینل ’جی این این‘ کیساتھ منسلک ہونے جا رہے ہیں۔سہیل وڑائچ کی جانب سے جیو نیوز سے استعفے اور نئے چینل کیساتھ منسلک ہونے کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اعلان کر دیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حامد میر اور منیب فاروق بھی جیو نیوز کو چھوڑ کر جی این این کیساتھ منسلک ہو گئے ہیں جبکہ سماءنیوز کے اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے اور ان کے بارے میں بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ جی این این جوائن کریں گے یا پھر جیو میں جائیں گے۔اسی طرح دنیا نیوز کی خوبرو اینکرپرسن عظمیٰ نعمان نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کر دیا ہے کہ دنیا نیوز ہی کے اجمل جامی نے انہیں ’جی این این‘ کیساتھ اپنے نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کے بعد سہیل واڑئچ کے جیو نیوز چھوڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بھی حامد میر کیساتھ ’جی این این‘ کیساتھ منسلک ہونے جا رہے ہیں۔

FOLLOW US