Sunday October 27, 2024

عمران خان کو ہزاروں واٹ کاجھٹکا ‘ الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے مستعفی ہونے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اپنی نشستوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایسے امیدواروں کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلف اٹھانے سے قبل بقایا نشستوں سے استعفی دینا پڑے گا ۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں امیدواروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب امیدوار کو ایک نشست رکھنا ہوگی

اور حلف اٹھانے سے قبل بقایا نشستوںسے استعفی دینا پڑے گا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ چھوڑنے والی نشست کا استعفی الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوگا جو چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں جن میں این اے 53 اسلام آباد، این اے 131 لاہور، این اے 95 میانوالی، این اے 243 کراچی اور این اے 35 بنوں شامل ہیں جب کہ چیئرمین تحریک انصاف نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

FOLLOW US