Sunday October 27, 2024

عمران خان سے جنسی تعلقات کے انکشاف کے بعد معروف خواجہ سرا رمل علی میدان میں آگئی،پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان سے جنسی تعلقات کے انکشاف کے بعد معروف خواجہ سرا رمل علی میدان میں آگئی،پیغام جاری کر دیا۔۔ معروف خواجہ سرا رمل علی نے ریحام خان کےاپنی کتاب میں کیے گئے دعوے کے برعکس عمران خان سے جنسی تعلقات کی تردید کردی اور کہا ہے کہ کسی قسم کی غلط خبر دینے سے پہلے تصدیق کرلینی چاہیے ، اپنی

سیاست سے مجھے دور رکھیں، اسطرح کی باتوں سے میں اور میری فیملی بہت افسردہ ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں رمل علی کاکہناتھاکہ ’صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ غلط نیوز دینےسے پہلے تصدیق کرلینی چاہیے ، اگر آپ کو میرے بارے میں کچھ بھی پتہ چلا ہے تو آپ کا کام بنتا ہے کہ پہلے آپ مجھ سے کنفرم کریں, میں نہیں جانتی ہیں کہ یہ کس کی اورکونسی کتاب ہے اور اس قسم کی چیزیں کہاں پاکستان میں پبلش ہو رہی ہیں جس میں اتنا گھٹیا مواد ہے‘۔رمل علی کاکہناتھاکہ میں اور میری فیملی اس طرح کی باتوں سے بہت افسردہ بھی ہیں اور بہت برا محسوس کر رہے ہیں، میری صرف ایک درخواست ہے کہ سیاست سے مجھے دور رکھیں، میں ایک نارمل بندی ہوں جس نے بہت محبت اور مشکل سےاس انڈسٹری میں اور اس ملک میں عزت بنائی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میری عزت وہیں کی وہیں رہے۔ معروف خواجہ سرا رمل علی نے ریحام خان کےاپنی کتاب میں کیے گئے دعوے کے برعکس عمران خان سے جنسی تعلقات کی تردید کردی اور کہا ہے کہ کسی قسم کی غلط خبر دینے سے پہلے تصدیق کرلینی چاہیے ، اپنی سیاست سے مجھے دور رکھیں، اسطرح کی باتوں سے میں اور میری فیملی بہت افسردہ ہیں۔

FOLLOW US