Sunday October 27, 2024

جہانگیر ترین کا’’آزاد جہاز‘‘ پنکچر ہو گیا۔۔سابق رہنما کا پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار۔۔کپتان کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے تحریک انصاف کے رہنما کا اپنی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ہری پور سے خیبرپختونخواہ کی نشست پر آزاد حیثیت میں فتح حاصل کرنے والے فیصل زمان اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما ہونے کے دعویدار تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات

 

میں تحریک اںصاف نے مرکز، پنجاب اور خیبرپختوںخواہ میں کامیابی حاصل کی۔ خاص کر خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف نے تاریخی کامیابی سمیٹی۔ تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں کلین سوئپ کرنے میں کامیاب رہی۔ تحریک اںصاف نے خیبرپختونخواہ کی 99 عام نشستوں میں سے 65 پر فتح حاصل کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب خیبرپختونخواہ میں کسی سیاسی جماعت نے مسلسل دوسری مرتبہ انتخابات میں فتح حاصل کی۔ جبکہ خیبرپختونخواہ کی سیاسی اور انتخابی تاریخ میں یہ بھی پہلی مرتبہ ہوا کہ کسی سیاسی جماعت نے کلین سوئپ کرتے ہوئے دو تہائی اکثریت حاصل کی۔ تحریک انصاف کی اس تاریخی فتح کے بعد صوبے کے مختلف حلقوں سے منتخب ہونے والے آزاد امیدواروں نے بھی فاتح پارٹی کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔ تاہم آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے ایک رہنما ایسے بھی ہیں جو تحریک انصاف کے رہنما ہونے کے دعویدار تھے تاہم انہوں نے اب اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہری پور سے خیبرپختونخواہ کی نشست پر آزاد حیثیت میں فتح حاصل کرنے والے فیصل زمان اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما ہونے کے دعویدار تھے۔ تاہم الیکشن میں فتح کے بعد انہوں نے پارٹی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ فیصل زمان ان رہنماوں میں شامل ہیں جنہیں عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پارٹی سے نکال دیا تھا۔ تاہم فیصل زمان اس الزام کو قبول کرنے سے انکاری رہے اور دعویٰ کرتے رہے کہ وہ ہر حال میں تحریک انصاف کے مخلص کارکن ہیں

FOLLOW US