Sunday October 27, 2024

عمران خان نے راجہ ہمایوں اپنے پاس بلا کر وزیر اعلیٰ پنجا ب کے عہدے کی پیشکش کی تو انہوں کیا مطالبہ کیا؟ نامور صحافی نے بنی گالہ میں ہونے والی میٹنگ کا ا حوال بیان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار منصور آفاق نے اپنی آج کی تحریر میں لکھاہے کہ عمران خان نے راجہ یاسر ہمایوں کو اپنے پاس بلایا اور کہا کہ میں تمہیں بڑا عہدہ دینا چاہتاہوں تو انہوں نے فوری کہا کہ ’ آپ مجھے پنجاب کا وزیرتعلیم بنا دیں ‘۔

منصور آفاق نے اپنے آج کے کالم میں لکھاہے کہ چکوال کے یاسر ہمایوں شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔ایچی سن کالج سے لے کر فلوریڈا کی یونیورسٹی تک کئی علمی فتوحات کی اسناد ان کے پاس ہیں۔ چکوال میں کیمبرج یونیورسٹی سے منسلک مائر کالج ان کے کار ہائے نمایاں میں سے ایک ہے۔عمران خان نے اسے بلایا اور کہا کہ میں تمہیں کوئی بڑا عہدہ دینا چاہتا ہوں تو نوجوان نے فورا کہا ”آپ مجھے پنجاب کا وزیر تعلیم بنا دیں۔میری زندگی کا مقصد تعلیم کا فروغ ہی ہے “۔واقعہ صرف اتنا ہے۔باقی سب کہانی ہے یا عمران خان کے ذہن کوپڑھنے کی کوشش ِ ناتمام۔ایک اور امیدوارحسنین بہادر دریشک کا تعلق راجن پور سے ہے۔یہ نوجوان بنیادی طور پر انجینئر ہے اور پرویز الٰہی کے دور میں پنجاب کا وزیر خزانہ ہوا کرتا تھا۔ مراد راس گجرات سے تعلق رکھتاہے۔اس نے برنس ایڈمنسٹریشن میں کیلی فورنیا کی ایک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔پچھلی اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی کا ایم پی اے تھا۔فواد چوہدری بھی انہی کے ہم عمر ہیں۔پی ٹی آئی کے زیادہ تر لوگوں کا یہی خیال ہے کہ اگر کسی نوجوان کو بنانا ہی ہے تو فواد چوہدری ہی سب سے بہتر ہے۔اسی سے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ انتہائی سخت اپوزیشن کا مقابلہ کرتے ہوئے پنجاب میں اچھی حکمرانی کی مثال قائم کرے۔

FOLLOW US