Sunday October 27, 2024

اب کسی قرضے کی ضرورت ہی نہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستان پر کھربوں روپے نچھار کر دیے

کراچی(نیوزڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19 کے پہلے ماہ (جولائی) میں 1929.76ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے، جبکہ گذشتہ برس اس عرصے میں 1541.67 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔جولائی 2018 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1929.76ملین ڈالر رہی جو جون 2018 کے مقابلے میں 21.03 فیصد زائد ہے

 

جبکہ جولائی 2017 کے مقابلے میں 25.17 فیصد زائد ہے۔بلحاظ ملک جولائی 2018 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب،، متحدہ عرب امارات،، امریکہ،، برطانیہ،، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان)) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب437.48 ملین ڈالر،، 433.42ملین ڈالر،، 280.34ملین ڈالر،، 277.51ملین ڈالر،، 199.31ملین ڈالر،، اور 64.90ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ جولائی 2017 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 408.84ملین ڈالر،، 334.63ملین ڈالر،، 193.7ملین ڈالر،، 199.18 ملین ڈالر،، 192.02 ملین ڈالر اور 52.08ملین ڈالر تھیں۔ جولائی 2018 میں ملائشیا، ناروے،، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا،، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 236.80ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2017 میں ان ملکوں سی161.22 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

FOLLOW US