Saturday January 18, 2025

انتظار کی گھڑیاں ختم، وزیراعلی پنجاب کا نام سامنے آگیا

لاہور (نیوزڈیسک) معروف صحافی نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ راجہ یاسر ہمایوں وزیر اعلی پنجاب بننے کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ راجہ یاسر کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ تو وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن رہے۔جب کہ ان سے

 

متعلق کچھ منفی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔۔نصرت جاوید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف کے تھنک ٹینک نے یہ خبر دی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب رائے محمد مرتضی اقبال کو بنایا جائے گا۔ جن کا تعلق ساہیوال کے پاس ایک قصبہ چیچہ وطنی کے خاندان رائے حسن نواز سے ہے۔جب کہ رائے مرتضی اقبال عمران خان کے کالج ایچِ سن کے طالب علم رہے ہیں۔واضح رہے رائے محمد مرتضی کا شمار نوجوان قیادت میں ہوتا ہے اور وہ حالیہ انتخابات میں قومی اور صوبائی دونوں نشستوں سے جیتیں ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 ساہیوال III سے پاکستان تحریک انصاف کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال 1 لاکھ 37 ہزار 632 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد طفیل 1 لاکھ 11 ہزار 999 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے علی جاوید 12 ہزار 578 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔جب کہ کے حلقہ پی پی 201سے بھی رائے مرتضیٰ اقبال 44ہزار 221ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔معروف صحافی نصرت جاوید کے مطابق رائے مرتضی اقبال کو بہت پہلے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے بارے میں طے کر لیا گیا تھا۔جب کہ عمران خان نے بھی کہا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ایک نوجوان کو سامنے لائیں گے۔جس پر کسی قسم کا کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہو گا۔اور اس کا ماضی بھی صاف ہو گا۔

FOLLOW US