اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقاتیوں کے لئے بری خبر ہے، اب کپتان کے ساتھ اب سیلفی نہیں بن سکے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمران خان سے ملاقات کیلئے جانیوالے موبائل فون ساتھ نہیں لے جا سکتے، ملاقاتیوں سے فون لے کر بنی
گالہ کے گیٹ پر رکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت کے سینئر رہنما اور سیکیورٹی کلیئرنس لینے والوں کو فون لے جانے کی اجازت ہو گی۔