اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے 100 دن کے ایجنڈے پر فوکس کرے گی۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری بہت سادہ ہوگی، 1992 کے سپر اسٹارز کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے، سابق بھارتی
کرکٹرز سنیل گواسکر، کپل دیو اور سدھو کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اچھی ٹیم بنانی آتی ہے، عمران خان جو ٹیم بنائیں گے وہ بہترین کارکردگی دکھائے گی۔