لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کو خط ارسال کر دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ میں بے پناہ کرپشن کی ۔نجم سیٹھی پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ منظر عام پر نہیں آنے دے رہے ۔۔نجم سیٹھی کو آڈٹ رپورٹ عام کرنے کے لئے خط بھی لکھا
گیا لیکن رپورٹس پبلک نہیں کی گئیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کا سارا فنانشل ریکارڈ فوری قبضے میں لیا جائے۔ بطور چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل کو کامیاب کرنے میں بھی ناکام رہے۔