Monday October 28, 2024

عدالت نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا، وزیراعظم بننے سے پہلے ہی بری خبر آگئی

پشاور(نیوزڈیسک)پشاورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی اہلیہ بشری بی بی کی جائیداد چھپانے اور ٹیریان وائٹ کو اپنی بیٹی ظاہر نہ کرنے پر وضاحت کے لئے نوٹس جاری کر دیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار

نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی،انہوں نے کاغذات نامزدگی فارم میں اپنی اہلیہ بشری بی بی کی جائیداد کا ذکر نہیں کیا جبکہ لندن میں رہائش پذیر لڑکی ٹیریان دراصل عمران خان کی بیٹی ہے لیکن کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے بیٹی کا بھی ذکر نہیں کیا اس لیے صادق و امین نہیں رہے۔درخواست کے جواب میں پشاور ہائی کورٹ نے وضاحت کے لیے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 35 بنوں سے حالیہ الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

FOLLOW US