Monday October 28, 2024

عمران خان 27ستمبر کو اقوام متحدہ میں کیا خطاب کرنے جارہے ہیں؟ پوری قوم انتظار کرنے لگی

لاہور(نیوزڈیسک) عمران خان بطور وزیر اعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے. عمران خان اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار مسئلہ کشمیر اور کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرادادوں کا ذکر کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جماعت تحریک انصاف پہلی مرتبہ حکومت بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر عمران خان پہلی مرتبہ بطور وزیر اعظم امریکہ جائیں گے۔اس موقع پر وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلی مرتبہ خطاب کریں گے۔اس حوالے سے مزید معلومات یہ ہیں کہ عمران خان اس موقع پر مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔جن عالمی رہنماوں سے ملاقات متوقع ہے ،ان میں چین صدر،ایرانی صدر،افغانی صدر اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی شامل ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان بطور وزیر اعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ عمران خان اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار مسئلہ کشمیر اور کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرادادوں کا ذکر کریں گے۔اس موقع پر عمران خان مدلل انداز میں کشمیر کو اٹوٹ انگ کی بجائے اس کی پاکستان کی شہہ رگ کی حیثیت کو ثابت کریں گے۔عمران خان اپنے خطاب میں کشمیر کے حوالے سے ایک پر امن فارمولا پیش کرتے ہوئے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیں گے۔۔عمران خان اپنے خطاب میں افغانستان،،،سی پیک ،بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور تیسری دنیا میں تعلیم کے مسائل پر بات کریں گے۔اس موقع پر عمران خان نہ صرف عالمی رہنماوں سے ملاقات کریں گے بلکہ وہ نیو یارک میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے اور ان سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

FOLLOW US