Monday October 28, 2024

سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ۔۔۔تحریک انصاف نے دھاندلی کے الزامات سے متعلق ن لیگ کا اہم مطالبہ مان لیا

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کی انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کی پیشکش قبول کرلی،ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں، صدر ن لیگ شہبازشریف نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔تحریک

انصاف کے رہنماء فواد چودھری آج نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر نے سوال کیا کہ شہبازشریف نے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا کہا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمانی کمیشن بنانے کیلئے تیا رہے؟ جس پر فواد چودھری نے پارلیمانی کمیشن بنانے کی آفر قبول کر لی ہے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں پارلیمانی کمیشن کو ٹاسک دیں گی کہ وہ اس بات کا کھوج لگائیں کہ الیکشن والے دن کس طرح آرٹی ایس بند ہوگئی تھی۔پولنگ ایجنٹ کو کیوں ہٹایا گیا ان کی غیرموجودگی میں کیوں گنتی کروائی گئی، ووٹرز کی لائنوں میں سست روی کیوں ہوئی؟ ان تمام چیزوں کے حقائق قو کے سامنے لائیں گے۔نہوں نے اس سوال” آپ نے کل احتجاج میں شرکت کیوں نہیں کی؟ “کے جواب میں کہا کہ یہ کوئی پہلا احتجاج نہیں ہے۔آئندہ بھی احتجاج ہوں گے۔۔اسمبلی کے اندر حلف اٹھائیں گے اور تمام پارٹیز اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروائیں گے۔۔اسمبلی میں وزیراعظم کی مبارکباد دینے نہیں بلکہ دھاندلی کیخلاف احتجاج اور دھاندلی کی تحقیقات کیلئے مطالبہ کرنے جائیں گے۔الیکشن کو ملک کے اندر اور باہر دھاندلی زدہ قرار دیا جارہا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف پرعزم ہیں اور پورے حوصلے میں ہیں۔۔نوازشریف بالکل انتشار کی سیاست نہیں چاہتے۔لیکن جو حق ہے اور ملک کے ساتھ جوناانصافی ہوئی ہے اس کیخلاف آواز اٹھانا تمام جماعتوں کا حق ہے۔اس حق کیلئے ہم اپنی آواز آئینی اور قانونی طریقے سے اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیں قانون اور آئینی راستہ اختیار کرنے کی بات ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ مذاکرات کا مطلب این آر او نہیں ہے۔۔مذاکرات کے بغیر کبھی سیاسی جماعتیں زندہ نہیں رہیں۔ این آر او کوئی لینا چاہتا ہے نہ ہی دینا چاہتا ہے۔ صدر ن لیگ نے کہا کہ الیکشن سے قبل بدترین پری پول دھاندلی کی گئی۔ہمارے ایک میدوار کیخلاف رات کی تاریکی میں فیصلہ سنایا گیا۔اس کے باوجود قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھی ہمارے زیادہ امیدوار جیتے ہیں۔ پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ سب عوام کے سامنے ہے۔کیسے جہازوں میں پیسے بھر لوگوں کی خریدوفروخت، منڈی لگائی ؟ ہم نے تواس کالے دھندے کی بات نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ 14اگست کی خوشیوں کے ساتھ کیا ہم الیکشن میں دھاندلی کی خوشی منا سکتے ہیں تومیرا جواب نہیں ہے۔

FOLLOW US