Monday October 28, 2024

جی ڈی اے نے عمران خان سے ایسا عہدہ مانگ لیا کہ شاہ محمود قریشی پریشان ہو گئے ، مشکل میں ڈال دیا

کراچی (نیوزڈیسک) جی ڈی اے نے تحریک انصاف سے اسپیکر کا عہدہ مانگ لیا، قومی اسمبلی میں محض 2 نشستیں رکھنے والے اتحاد نے سندھ میں تحریک اںصاف کے قائد حزب اختلاف کی حمایت کے بدلے میں فہمیدہ مرزا کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر

ترین نے وفد کے ہمراہ کراچی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگاڑا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماوں کو یہاں آنے کی ضرورت نہیں تھی۔گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس پہلے سے ہی تحریک انصاف کی اتحادی ہے اور اس نے ہر صورت عمران خان کا ساتھ دینا تھا۔ایسے میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے اتحاد کے سلسلے میں کسی قسم کی بات چیت کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کی سطح پر ایک بڑے اور تاریخی اپوزیشن اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا۔ تحریک اںصاف نے بھی حریف سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ اپوزیشن کا اتحاد تشکیل دے دیا ہے۔سندھ میں پاکستان تحریک انصاف،، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کیخلاف متحدہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں گی۔ ممکنہ طور پر سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف،، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور ایم کیو ایم پاکستان مشترکہ طور پر قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کریں گے۔ جبکہ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کی دوسری بڑی جماعت تحریک انصاف کا ہوگا۔تاہم اس حوالے سے جی ڈی اے نے تحریک انصاف کے سامنے بہت بڑا مطالبہ رکھ دیا ہے۔ جی ڈی اے نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ دیا جائے۔ قومی اسمبلی میں محض 2 نشستیں رکھنے والے اتحاد نے سندھ میں تحریک اںصاف کے قائد حزب اختلاف کی حمایت کے بدلے میں فہمیدہ مرزا کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جی ڈی اے کے اس مطالبے کو قبول نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

FOLLOW US