Monday October 28, 2024

وہ متنازعہ ترین آزاد رکن اسمبلی جس نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرکے فیصلہ واپس لے لیا

کراچی (نیوزڈیسک)وہ متنازعہ ترین آزاد رکن اسمبلی جس نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرکے فیصلہ واپس لے لیا۔۔ جھنگ سے آزاد امیدوار محمد معاویہ اعظم پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ کر گئے، پنجاب اسمبلی کے متنازعہ ترین رکن اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف

اس وقت وفاق میں اپنی پوزیشن مظبوط کرنے کی فکر میں ہیں۔اس سلسلے میں وہ مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماوں سے ملاقات کر رہے ہیں ۔ایسے وقت میں جب پاکستان تحریک انصاف کو اراکین اسمبلی کی حمایت کی سخت ضرورت ہے،اس وقت میں پنجاب اسمبلی کے متنازعہ ترین رکن اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا۔محمد معاویہ اعظم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم اب انہوں نے راہ حق پارٹی میں شمولیت اختیار کی لی تھی۔یاد رہے کہ محمد معاویہ اعظم نے جھنگ کی صوبائی نشست سے فتح سمیٹی تھی۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور نے ان سے رابطہ کیا تھا اور تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت تھی تاہم اس پر کافی اعتراضات کئیے گئے اور پارٹی میں موجود افراد نے چوہدری سرور کے اس قدم کی مخالفت کی اور جس پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی اعلان کیا کہ وہ کسی کالعدم جماعت کے فرد کو اپنی پارٹی میں جگہ نہیں دے گی جس کے بعد محمد معاویہ اعظم نے وزارت اعلیٰ کے انتخابات میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار نہ کی۔ جھنگ سے آزاد امیدوار محمد معاویہ اعظم پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ کر گئے، پنجاب اسمبلی کے متنازعہ ترین رکن اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا۔

FOLLOW US