اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی کے حوالے سے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاکہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 180 اراکین کی حمایت حاصل ہے لہٰذا عمران خان پہلےراؤنڈ
میں ہی وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے جب کہ پنجاب میں ہمارے اراکین کی تعداد 186 تک پہنچ چکی ہے اور ہمیں حتمی اکثریت حاصل ہے،قومی اسمبلی کی دونشستوں پرانتخاب نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا نگرآں حکومت کا کام ہے، اجلاس 13 اگست کوبلانے کے لیے سمری بھجوائی گئی ہے، عمران خان حلف 16،15 یا 17 اگست کو اٹھا سکتے ہیں اور وہ بطور وزیراعظم کہاں رہیں گے اس پر مشاورت ہورہی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج روس کے سفیرنے عمران خان سے ملاقات کی ہے،کراچی میں تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملا ہے، شہر کے لیے بڑے منصوبے لے کر آرہے ہیں،اندرون سندھ میں خلاپی ٹی آئی پرکرے گی۔