Monday October 28, 2024

سیاسی جماعتوں میں شمولیت کیلئے آزاد اراکین کے پاس آخری دن ، کس نے سب سے زیادہ امیدوار اپنے نام کر لئے ؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوزڈیسک) آزاد امیدواروں کے لیے سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری دن ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات 25جولائی کو ہوئے، کامیاب امیدواروں کو پولنگ کے 10روز میں انتخابی اخراجات جمع کرانے ہوتے ہیں۔ الیکشن کے انتخابی نتائج کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور

 

تحریک انصاف کے درمیان آزادامیدواروں کو اپنی پارٹی میں لانے کے لیے رسہ کشی جاری رہی۔تحریک انصاف میں اس حوالے سے جہانگیر ترین نے اہم کردار ادا کیا۔ اور کئی آزاد امیدواروں کو اپنی پارٹی میں لائے۔پورے ملک سے قومی اسمبلیکی نشستوں پر محض کل 13 آزاد امیدوار کامیاب ہو سکے۔ قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے اکثر امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے اب تک 13 میں سے 9 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے 8 اراکین کے علاوہ اب تک 22 آزاد امیدوار بھی پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں، جس کے بعد 297 جنرل نشستوں کی اسمبلی میں اس کے اراکین کی تعداد 153 ہوگئی ہے۔ جب کہ ن لیگ ایک آزاد امید وار کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب رہی۔ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 39سے آزاد امیدوار رانا لیاقت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ن لیگ کا دعوی ہے کہ حکومت سازی کیلئے بعض آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل ہے۔) قومی اسمبلی کیلئے منتخب ہونے والے 2 آزاد امیدواروں کا کسی سیاسی جماعت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ قبائلی علاقہ جات وزیرستان سے منتخب ہونے والے پی ٹی ایم کے محسن داوڑ اور علی وزیر نے اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔جب کہ اوکاڑہ سے منتخب ہونے والی آزاد امیدوار جگنو محسن نے بھی کسی پارٹی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

FOLLOW US