Monday October 28, 2024

” محمود خان کامیاب ثابت ہوں گے، کیونکہ صافی صاحب نے خیبر پختونخوا کے ۔۔۔۔۔۔ “ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مخالفت کرنے سینئر صحافی سلیم صافی کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا ہے جس پر تبصروں اور تجزیہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔سیاسی ماہرین و صحافیوں کا ایک گروپ ان کی نامزدگی کو اچھا قرار دے رہا ہے تو کچھ

لوگوں نے ان کی نامزدگی کو کپتان کی غلط چال قرار دیا ہے تاہم سلیم صافی نے محمود خان کے نامزد ہوتے ہی اپنے تبصرے میں ایسی بات کہہ دی کہ دوسرے ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی خاور گھمن سے رہا نہ گیا، جنہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔خاور گھمن نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ہمارے دوست سلیم صافی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے محمود خان کی نامزدگی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے، محمود خان ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہونے جا رہے ہیں۔ کیونکہ خیبرپختونخواہ کے بارے میں سلیم صافی کی پیش گوئیاں اب تک بالکل غلط ثابت ہوئی ہیں۔“۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔محمود خان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 9 سے انتخاب جیتے ہیں۔ محمود خان سابق دور حکومت میں صوبائی وزیر کھیل و آبپاشی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ محمود خان تحصیل مٹہ کے ناظم بھی رہ چکے ہیں، واضح خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان کے نام لیے جا رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک کی سخت مخالفت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے تجویز کیا تھا۔

FOLLOW US