Monday October 28, 2024

فہمیدہ مرزا زبان کی پکی نکلیں ۔۔۔۔۔ عمران خان کو ایسا سرپرائز دے دیا کہ بنی گالہ سے لے کر بدین تک دھوم مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے تحریک انصاف میں ضم ہونے سے انکار کردیا، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس تحریک انصاف سمیت کسی بھی پارٹی میں ضم نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق صبح جی ڈی اے کی پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کی خبریں منظر عام ہر آئیں تھیں۔ان خبروں کے مطابق

سندھ میں پیپلز پارٹی کے مقابلے کیلئے بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا امکان ہے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس انتخابات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہیں کر پایا، تاہم اس الائنس نے پیپلز پارٹی کا سندھ میں تگڑا مقابلہ کیا اور کئی اہم نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے۔ سندھ کی سطح تک گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد قائم کیا تھا۔جبکہ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے تحریک اںصاف کا ہی ساتھ دینے کا اعلان کیا۔اب خبریں یہ سامنے آئی تھیں کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور تحریک انصاف کے درمیان بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے جس کے بعدگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں جہانگیر ترین جلد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماوں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔جہانگیر ترین ملاقات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماوں کو ناصرف حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے، بلکہ تحریک انصاف میں بھی ضم ہونے کی دعوت دی جائے گی۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جی ڈی اے نے تحریک انصاف کو سرخ جھنڈی دکھا تے ہوئے کسی بھی قسم کے انضمام کو خارج ازامکان قرار دے دیا ہے۔

ترجمان جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس تحریک انصاف سمیت کسی بھی پارٹی میں ضم نہیں ہوگی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے میرا نظریہ وہ ہے جو بدین کے عوام کا ہے۔ پیپلز پارٹی کا مطلب ہے عوام کی جماعت، اب اس میں عوام نہیں ہے ،الیکشن کس پارٹی سے لڑنا ہے ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، تاہم عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ ہوا ہے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سمجھتی ہوں پیپلز پارٹی کی جماعت اب نہیں رہی، ہم 10 سال سے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے، الیکشن قریب آتے ہی کام بھی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بہت سے لوگ ناراض ہیں، وہ آزاد الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

FOLLOW US