Saturday May 18, 2024

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے ملکر ایسا کام کر دیا کہ عمران خان کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

کوئٹہ(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی حکومت سازی کے حوالے سے سربراہ بی این پی اختر مینگل سے ملاقات کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی حکومت سازی کے حوالے سے سربراہ بی این پی اختر مینگل سے ملاقات کی ،وفاق اورصوبے میں حکومت
سازی کے حوالے سے بات چیت کی گئی.اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے،اس سے بلوچستان کی اہمیت تبدیل ہوگی،ہم بلوچستان کے مسائل آپ کے ساتھ مل کر حل کرنا چاہتے ہیں ،جہانگیرترین نے کہا کہ ہمارے منشور میں ہے کہ بلوچستان کے وسائل پراسکا مکمل اختیارہوگا۔سرداراخترمینگل کی پی ٹی آئی کے سینئررہنماؤں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کیلیے ہمیشہ بلوچستان کی حکومت کوقربان کیا گیا،آج گوادر میں پینے کو پانی نہیں ہے،مکران میں تین ماہ سے بجلی نہیں ہے،آپ کو یہاں بلانا ہماری انا کا مسئلہ نہیں تھا،یہاں آنے کی تکلیف اس لیے دی کہ آپ کواپنے مسائل اور حقائق بتائیں۔

FOLLOW US