Saturday May 18, 2024

عہدے کم اورامیدوارزیادہ، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شدیدمشکل میں آگئی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو اپناوزیراعظم لانے کے لئے مسلم لیگ (ن) علاوہ تمام ہی سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہی ہے اورپی ٹی آئی قیادت کی کوشش ہے کہ کسی طرح اعدادکوپوراکیاجاسکے،جس کے لئے کپتان نے ماضی کے سخت مخالفین کوبھی گلے لگالیاہے اورانھیں حکومت میں ساتھ لیکرچلنے کایقین بھی دلادیا جبکہ پی ٹی آئی کے

 

’’کھلاڑیوں ‘‘ نے بھی عہدے حاصل کرنے کے لئے سفارشیوں کو متحرک کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بظاہرتمام وزارتوں اورمشیران کے لئے ان کی اپنی ہی جماعت میں امیدواروں کی ایک فوج ظفرموج موجودہے جومن پسندعہدے حاصل کرنے کے لئے عمران خان کی رہائش گاہ پرروزانہ کی بنیادپرپہنچتی ہے اورکپتان کے رفقاسے اس بارے میں درخواستیں کی جارہی ہیں لیکن دوسری طرف تحریک انصاف نے گنتی پوری کرنے کی غرض سے سندھ میں جی ڈی اے اور ایم کیوایم، پنجاب میں ق لیگ ،کے پی کے اوربلوچستان میں وہاں کی چھوٹی بڑی جماعتوں سے رابطے کئے ہیں اوران رابطوں میں تمام ہی جماعتوں کے رہنماؤں اورقائدین کوحکومت میں ساتھ شامل ہونے کی دعوت بھی دی ہے۔ تحریک انصاف حکومت میں عہدے کم اورامیدوارزیادہ ہوگئے ہیں،بعض ایسے بھی رہنماہیں جوانتخابات میں ہارچکے ہیں یاٹکٹ سے محروم رہے ہیں وہ بھی اس قطارمیں موجودہیں۔پی ٹی آئی کے اہم رہنمانے بتایاکہ موجودہ صورت حال میں عمران خان پارٹی کے بعض رہنماؤں سے شدیدنالاں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کو اپناوزیراعظم لانے کے لئے مسلم لیگ (ن) علاوہ تمام ہی سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہی ہے اورپی ٹی آئی قیادت کی کوشش ہے کہ کسی طرح اعدادکوپوراکیاجاسکے،جس کے لئے کپتان نے ماضی کے سخت مخالفین کوبھی گلے لگالیاہے اورانھیں حکومت میں ساتھ لیکرچلنے کایقین بھی دلادیا جبکہ پی ٹی آئی کے ’’کھلاڑیوں ‘‘ نے بھی عہدے حاصل کرنے کے لئے سفارشیوں کو متحرک کر دیا ہے ۔

FOLLOW US