Saturday May 18, 2024

بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے لیے پی ٹی آئی اور اہم ترین سیاسی جماعت میں تاریخی معاہدہ طے پا گیا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) : بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور پلوچستان نیشنل پارٹی میں تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اس وقت وفاق میں اپنے نمبر گیم پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔اس سلسلے میں تحریک کا متعدد بلوچ رہنماوں سے بھی رابطہ ہوا ہے ،جس کے بعد ان میں سے بیشتر نے

 

تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔یہ تمام یقین دہانیوں میں ایک بات جو قابل ذکر تھی وہ یہ کہ تمام بلوچ جماعتوں نے بلوچستال کے مسائل کو تحریک انصاف کے آگے رکھا اور انکے حل کی یقین دہانی ملنے پر عمران خان سے ہاتھ ملایا۔ایسی ہی ایک ملاقات آج پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل میں ہوئی۔جس میں بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور پلوچستان نیشنل پارٹی میں تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔اس موقع پر اختر مینگل کا کہنا تھا کہ گزشتہ70سال سے بلوچستان کے عوام مشکلات کا شکارہیں۔امید ہے مستقبل میں بلوچستان کےمسائل کے حل کیلیےمشترکہ کوششیں کرینگے۔۔عمران خان سے بھی تفصیلی بات چیت ہوچکی ہے۔انکا کہنا تھا کہ بی این پی اورپی ٹی آئی نے آج تاریخی دستاویزپردستخط کیے ہیں۔ہمارے 6نکات پر پی ٹی آئی قیادت نے اتفاق کیا۔چاہتے تھے کہ یقین دہانی کرائی جائے کہ ان مسائل کو حل کیاجائےگا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کی بیٹھک سے وفاق کی سوچ مضبوط ہوگی۔مل کرآگے بڑھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔بی این پی سے ہمارے مذاکرات کامیابی سے ہمکنارہوئے۔بی این پی سے مذاکرات پر عمران خان کو اعتماد میں لیاہےاور منظوری لی ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیاجائےگا۔انکا کہنا تھا کہ لاپتاافراد کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائےگا۔ہم نے بی این پی سے ایک معاہدہ کیاہے۔فیصلہ کیاگیاہے کہ ہم قومی اسمبلی میں مل کرچلیں گے۔وزارت عظمی کیلیےسرداراخترمینگل نےہماری حمایت کافیصلہ کیاہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہ زین بگٹی نے بھی وفاق میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

FOLLOW US