Saturday May 18, 2024

سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کیخلاف اب تک کا سب سے بڑاکیس کھولنے کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کیخلاف اب تک کا سب سے بڑاکیس کھولنے کا حکم جاری کر دیا۔۔۔ سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست پرنندی پورکرپشن کیس بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نندی پور کرپش کیس کی سماعت عدالت نے سابق وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کی جانب سے مقدمہ بحال

 

کرنے کی درخواست منظور کرلی.اس موقع پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے خواجہ آصف سے پوچھا کہ کیا آپ نے منصوبے میں کئی خرابیوں کی نشاندہی کی، جب خود وزیر بنے تو خرابیاں دور کیوں نہیں کیں آپ کو تحقیقات سے کس نے روکا تھا منصوبہ ٹھیکے پر کیوں دیا۔خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ٹھیکے کے باوجود نندی پورحکومت کی ملکیت رہے گا، بولے نندی پور کی فائل دو سال وزارت قانون میں پڑی رہی، تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہوا مقدمہ بحال کرنے پرعدالت کا مشکور ہوں، جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا ریلیف نہ ملے تو بھی مشکورہی رہا کریں۔عدالت کے باہر خواجہ آصف پرصحافیوں کی جانب سے سوالات کی بوچھاڑ کیا گئی ،صحافیوں نے سوال کیا کہ عمران خان نے آپ کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہا خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دوبارہ گنتی معطل کرنے کا فیصلہ ہوا اس پر کیا کہیں گے؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کچھ نہیں کہوں گا کچھ نہیں کہوں گا کچھ نہیں کہوں گا۔خواجہ صاحب سے پھر سوال ہوا نئی پارلیمنٹ اور عمران خان سے کیا امیدیں ہیں وہ چپ رہے وہ ہنس دیے اورچلے گئے۔۔ سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست پرنندی پورکرپشن کیس بحال کردیا۔

FOLLOW US