اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کی نئی رہائش گاہ وزیر اعلیٰ اینکسی ہوگی۔عمران خان 3 ایکڑ پر مشتمل اینکسی میں رہیں گے جہاں 5 سے 7 کمرے ان کے زیر استعمال ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ انہوں نے
اپنی فاتحانہ تقریر میں کہا تھا کہ مجھے شرم آئے گی میں وزیراعظم ہاؤس میں رہوں ۔وزیراعظم ہاوس میں رہنے سے انکار کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ وہ کسی چھوٹی سی جگہ کو وزیراعظم کی رہائش کے لیے مختص کریں گے۔اس حوالے سے پہلے یہ خبر آئی کہ وہ مسٹر انکلیو میں رہیں گے پھر اسپیکر ہاوس کا تذکرہ بھی ہوتا رہا۔تاہم اب یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ عمران خان پنجاب ہاوس میں وزیراعلیٰ کی اینکسی میں رہیں گے۔اس حوالے سے آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پنجاب ہاؤس کا دورہ کیا۔اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیراعلیٰ کی اینکسی میں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر آج میں نے پنجاب ہاؤس کا دورہ کیا اور یہاں کا جائزہ لیا۔ عمران خان پنجاب ہاؤس میں موجود وزیراعلیٰ کی انیکسی میں رہائش اختیار کریں گے اور ویک اینڈ پر اپنی رہائش گاہ بنی گالہ چلے جایا کریں گے۔اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم کی رہائش گاہ کیسی ہوگی ،وہ پہلے وزراء اعظم سے مختلف کیسی ہوگی۔اس ھوالے سے خبر یہ ہے کہ عمران خان 135 ایکڑ کے گھر میں رہنے کی بجائے 3سے 4 ایکڑ پر مشتمل پنجاب ہاوس میں وزیر اعلیٰ اینکسی میں رہیں گے۔یہاں پر عمران خان کی رہائش گاہ محض 5 سے 7 کمروں پر مشتمل ہو گی۔اس کے علاوہ ایم پی اے ہاسٹل اور گورنر ایکنسی بھی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے پاس ہوگی جبکہ ملازمیں کی رہائش گاہیں بھی وہاں موجود ہوں گے۔