Monday October 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت ملتے ہی ڈیموں کے حوالے سے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم ڈیم بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔ پاکستان کا قرضہ 94ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ 2013میں یہ 61ارب ڈالر تھا۔ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بہت حد تک گر چکے ہیں۔ ہم نجکاری کریں گے لیکن سٹرٹیجک اداروں کی کبھی بھی نجکاری نہیں ہونی چاہیئے۔مسلم لیگ

 

(ن) نی5برسوں میں ایک بھی ادارے کی نجکاری نہیں کی۔ اگر تحریک انصاف کے کسی رہنما پر کرپشن کا کیس ہوا تو عمران خان اس بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے ۔ پاکستانیوں کا200ارب ڈالر سوئس بینکوں میں پڑا ہوا ہے ہم حکومت میں آنے کے بعد لوٹی گئی رقم واپس لائیں گے اور اس مقصد کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دیں گے جو ٹیکنیکل لوگوں پر مشتمل ہو گی۔بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی مشکلات دیکھی ہیں ہم ان مشکلات سے نکل آئیں گے۔ بیرون ملک پاکستانی پاکستان کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ عمران خان پر بہت اعتبار کرتے ہیں۔ لاکھوں ڈالر شوکت خانم کو چندے کی صورت میں بہت بھیجتے ہیں۔ ہم ڈیم بنانے کے معاملے کو ترجیح دیں گے ۔ ہمیں اپنے ریسرچ کے اداروں کو دوبارہ سے فعال کرنا ہے ۔غربت کے خاتمہ کے لئے زراعت کو اپ گریڈ کرنا پڑے گا۔ مسلم لیگ (ن) 5برسوں میں ایک ادارے کی بھی نجکاری نہیں کر سکی۔ سٹرٹیجک اداروں کی کبھی بھی نجکاری نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کسی رہنما پر کرپشن کا کیس ہوا تو عمران خان سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے مختلف شعبوں کی نجکاری کی جائے گی۔زیادہ تر روزگار کے مواقع نجی شعبہ میں ہوتے ہیں۔ صحت تعلیم اور انصاف ہمارا ہدف ہے۔ ملک میں سیر و سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں اور ہمارے ہاں سیر و سیاحت میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک نے جہاں محسوس کیا وہاں کارروائی کی ہے۔ ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔ مالی معاملات کے معاملے پر ہم دوست ممالک ، بیرون ملک پاکستانی اور آئی ایم ایف سمیت تمام آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

FOLLOW US