Monday October 28, 2024

مولانا فضل الرحمان کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، متحدہ اپوزیشن کی ساری سیاسی چالیں ناکام ہو کر رہ گئیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اپوزیشن کی دوبڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سڑکوں پر احتجاج میں دلچسپی نہیں لے رہیں اور چاہتی ہیں کہ تمام مسائل پارلیمنٹ میں حل کئے جائیں۔یہی وجہ ہے کہ ان جماعتوں کی مرکزی قیادت احتجاج میں شریک نہیں ہوئی ۔نجی ٹی وی کے پر وگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ دنیا نیوز شاکر سولنگی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن

 

کےباہر مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے مرکزی کی قیادت کی عدم موجودگی کو بہت زیادہ محسوس کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سڑکوں پر احتجاج کے حق میں نہیں ہے وہ چاہتے ہیں کہ حلقے کھلیں اور تحقیقات کی جائیں ۔ مسلم لیگ ن بھی احتجاجی عمل میں اتنی دلچسپی نہیں لے رہی اور وہ بھی چاہتی ہے کہ پارلیمان میں بیٹھ کر تمام مسائل حل کئے جائیں ۔ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے یا پارلیمانی کمیشن اور اس کے نتیجے میں حلقے کھولے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ سے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت آصف زرداری ، بلاول اور شہبازشریف یا حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شرکت نہیں کی ۔

FOLLOW US