Monday October 28, 2024

سعودی عرب، چین نہ امریکا ۔۔عمران خان نے سب سے پہلے کس ملک کے دورے کی دعوت قبول کر لی؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک) متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی کی دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ ایران کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کر لیا۔ ایرانی صدر

نے کہا کہ پاکستان اور ایران مذہبی اور ثقافتی رشتے میں جڑے ہیں اور باہمی تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔عمران خان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کیساتھ خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

FOLLOW US