Monday October 28, 2024

عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا سکتے ہیں یا نہیں؟معاملہ سردرد بن گیا، کپتان کو نوٹس جاری

لاہور(نیوزڈیسک) ووٹ کی رازداری کا احترام نہ کرنا عمران خان کے لیے درد سر بن گیا الیکشن کمیشن نے عمران خان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے انہیں 9 اگست کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز عام انتخابات 2018ء میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواران کے نوٹیفیکیشن جاری کئیے تھے جبکہ کچھ

امیدواروں کے نوٹیفیکیشن روکے گئے تھے یا مشروط طور پر جاری کئیے گئے تھے۔جن اراکین اسمبلی کے نوٹیفیکیشن روکے گئے تھے ان میں عمران خان بھی شامل تھے ۔اس موقع پر جن امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے ہیں یا پھر جن امیدواروں کی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے تھے ان سے متعلق وضاحت کی تھی۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت ایسے تمام امیدوارممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا سکیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ عمران خان بھی وزیراعظم کاحلف اٹھا سکتے ہیں ۔تاہم اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عمران خان کی قسمت کا فیصلہ محض ایک روز کی دوری پر ہے۔ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کل 9اگست کوکرے گا۔جس میں وہ فیصلہ کریں گے کہ عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیا سزا دینی ہے۔اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یا عدالت کی جانب سے سزا سنانے پر عمران خان قومی اسمبلی کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے۔اگر الیکشن کمیشن یا عدالت نے فیصلہ عمران خان کیخلاف فیصلہ جاری کردیا توپھر عمران خان نااہل ہوجائیں گے۔یاد رہے یہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پانچ میں سے 3 نشستوں کا مشروط کامیابیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا اور 2 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک لیا تھا۔یہ سزا انکو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور ووٹ کی رازداری کا احترام نہ کرنے پر دی گئی تھی۔

FOLLOW US