Monday October 28, 2024

خورشید شاہ بھی عمرا ن خان کی حمایت میں بول پڑے، ایسا اعلان کر دیا کہ متحدہ اپوزیشن کی ساری سازشیں ناکام ہو گئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی رہنماخورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے 100روزہ پروگرام پر عمل کریں،ہم اس پروگرام پر عمل درآمد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں پیپلزپارٹی رہنماخورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ہم سسٹم کے لئے خطرہ نہیں بننا چاہتے،ملک

کوسنجیدہ چیلنجزدرپیش ہیں،الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ایک پارٹی کو سپورٹ کیا اور آج تقریبا ًتمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں لیکن ہم الیکشن کمیشن کےخلاف خاموش احتجاج کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے 100روزہ پروگرام پر عمل کریں،ہم اس پروگرام پر عمل درآمد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

FOLLOW US