Monday October 28, 2024

شاہ محمود قریشی بھی وزارت عظمیٰ کے خواہشمند نکلے، عمران خان کیخلاف خطرناک منصوبہ بندی کی تیاری کا انکشاف

لاہور (نیوزڈیسک) معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ مجھے بہت عرصے سے بہت لوگ کہہ رہے تھے کہ شاہ محمود قریشی وزیر اعلی بننے کے لیے کچھ بھی کریں گے لیکن قدرت کا کرنا کچھ ایسا ہوا کہ شاہ محمود قریشی صوبائی اسمبلی کی ساری نشستیں ہار گئے تھے۔۔شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی کی ایک نشست جیتے۔۔شاہ محمود قریشی کو وزیر

خارجہ کی پیشکش بھی کی گئی۔اور وزیرخارجہ وزیراعظم کے بعد سب سے بڑا عہدہ ہے۔وزیر خارجہ کو پوری دنیا میں بہت پروٹوکول دیا جاتا ہے۔اور جب ایک وزیر خارجہ دنیا میں کہیں بھی سفر کرتا ہے تو اسے وزیراعظم والا پڑوٹوکول ہی دیا جاتا ہے۔لیکن شانہ محمود قریشی نے کہا کہ میں وزیر خارجہ نہیں بلکہ اسہیکر قومی اسمبلی بنوں گا۔اسپیکر اسمبلی ہونے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ جب وزیراعظم نہیں ہوتا اسپیکر اسمبلی وزیر اعظم بن جاتا ہے۔کیا یہ عمران خان کے خلاف یہ ایک بڑی سازش ہو رہی ہے اور اس میں شاہ محمود قریشی بھی ملوث ہیں؟۔کہ اگر عمران خان کو الیکشن کمیشن نا اہلق قرار دے تو شاہ محمود قریشی فوری طور پر وزیراعظم بن جائیں گے۔اور شاہ محمود قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کو تو ویسے بھی قبول ہوں گے۔کیونکہ شاہ محمود قریشی تو ان کے پرانے ساتھ ہیں۔یاد رہے اد رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کر لیا ہے۔ عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے راضی کر لیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہپاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کیا گیا ہے لیکن شاہ محمود قریشی اس عہدے سے ناخوش ہیں،،،،شاہ محمود قریشی ابھی بھی وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔، وہ چاہتے ہیں کہ فی الحال عارضی طور پر کسی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا جائے اور نوے دن میں جو ضمنی الیکشن ہو گا، اس ضمنی انتخاب میں کامیاب ہو کر وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن جائیں گے۔۔۔شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کی بالکل ختم ہو گئی ہے۔

FOLLOW US