Monday October 28, 2024

عمران خان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں،پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عمران خان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو بڑا جھٹکا دیدیا.. پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے لیکن ہم تحریک انصاف کی طرح کسی سے استعفے کا مطالبہ نہیں کریں گے اور ملکی مفاد میں قانون سازی پر عمران خان کی حکومت کا ساتھ دیں گے۔تفصیلات کے

مطابق منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیںکسی کے ختم کرنے سے ختم نہیں ہو سکتی جس طرح ماضی میں پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں اسی طرح مصنوعی طریقے سے مسلم لیگ ن کو بھی ختم نہیں کیا جا سکتا انہوںنے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے اور جمہوری روایات کے عین مطابق ہے لیکن ہم بے صبری کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور تحریک انصاف کی طرح کسی سے استعفیٰ نہیں مانگیں گے بلکہ ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہماری لیڈر شپ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور 11 سال تک جیل میں قید رکھا گیا لیکن کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا اسی طرح اب بھی منصوبہ سازوں کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے لیکن ہم تحریک انصاف کی طرح کسی سے استعفے کا مطالبہ نہیں کریں گے اور ملکی مفاد میں قانون سازی پر عمران خان کی حکومت کا ساتھ دیں گے۔

FOLLOW US