Monday October 28, 2024

بریکنگ نیوز : مسلم لیگ (ن) نے گھٹنے ٹیک دیے ۔۔۔۔۔ زمان پارک اور بنی گالہ میں ٹائیگرو ں کو خوشی سے ناچنے پر مجبور کر دینے والی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں دس سال بعد اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حمزہ شہبا پنجاب میں قائد حزب اختلاف ہونگے ۔ پارٹی کے معتبر ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں سے مشاورات کے بعد اتفاق رائے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں،

مثبت اور مضبوط اپوزین کا کردار ادا کیا جائے اور تحریک انصاف کو موقع دیا جائےکہ وہ پنجاب میں حکومت بنا لے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب میں آسانی سے حکومت بنا سکے ہے اور وہ آزاد ارکان سے رابطے میں بھی ہیں اور ان کی خواہش بی ہے کہ وہ جماعت میں شامل ہوں جو حکومت بنا رہی ہے لیکن پارٹی کے فیصلے کے بعد امیدوعاروں کو بتا دیا ہے کہ مسلم لیگ ن وفاق کے بعد پنجاب میں بھی حکومت نہیں بنا رہی ۔ اس لیے ہم کسی جوڑ توڑ اور سیاسی سودے بازی کا حصہ نہیں بننا چا ہتے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی 129 جبکہ تحریک انصاف کی123 سیٹیں ہیں۔ جبکہ 28آزاد امیدواروں میں سے 20 ارکان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور مسلم لیگ ق کے ارکان بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ۔ جبکہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 149 ارکان کی حمایت حاصل ہونی چاہیے ۔ یہ نمبر فیم تو تحریک انصاف نے پوری کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینا چاہتی ہے ، اور اس حوالے سے وہ الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن میں شامل جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہے ۔

جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) نے کل بروز بدھ کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن کے تحت کل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظاہرے میں مسلم لیگ (ن) سمیت پاکستان الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن میں شامل دیگر جماعتیں شریک ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی، ایم ایم اے سمیت دیگر جماعتیں احتجاج کا حصّہ ہوں گی، احتجاجی مظاہرے میں (ن) لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز اور منتخب ارکان شریک ہوں گے یہ مظاہرہ پرامن ہوگا اور اس کا دورانیہ کتنا ہوگا اس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔مریم اورنگزیب نےکہا کہ تاریخی دھاندلی شدہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اس پر احتجاج ریکارڈ کریں گے، ماضی میں ریڈ زون ایریا میں 120 دن کا دھرنا دیا گیا جس میں سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکائے گئے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔

FOLLOW US