Monday October 28, 2024

علیم خان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا خواب اُدھورہ رہ گیا۔۔ ایسا حکم آ گیا جس نے تحریک انصاف کے رہنما کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو ( نیب )) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو ایک بار پھر 10اگست کو طلبی کا نوٹس

جاری کر دیا جبکہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو بھی 16اگست کو طلب کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مختلف رہنمائوں کی طلبی کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب لاہور نے تحریکِ انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو 10 اگست کو دوپہر تین بجے طلب کیا ہے۔ اس سے قبل انہیں 8 اگست کو طلب کیا گیا تھا لیکن عبدالعلیم خان مقررہ تاریخ سے پہلے ہی پیش ہو کر مانگا گیا ریکارڈ دے گئے تھے لیکن ذرائع کے مطابق نیب حکام اس سے مطمئن نہیں ہیں۔۔عبدالعلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان پر الزامات کی سنجیدہ نوعیت کے پیش نظر 10 اگست کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ادھر نیب لاہور نے چودھری برادران کے اثاثہ جات کی تحقیقات بھی شروع کر رکھی ہیں جس پر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کو ذاتی حیثیت میں 16 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔

FOLLOW US