Monday October 28, 2024

دوبارہ گنتی میں عمران خان کے بوکس نکل آ ئےسپریم کورٹ کی جانب سے این اے 131کی گنتی رکوانے پر خواجہ سعد رفیق نے سنگین الزام عائد کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) : لاہور کے حلقہ این اے 131 میں سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی روکنے کا حکم جاری کر دیا جس پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے اپنے بوگس ووٹ نکلے تو وہ گنتی رُکوانے کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ

 

عمران خان نے خود ہی اپنی بوگس کامیابی کی اصلیت بتا دی ہے۔ خیال رہے کہ آج صبح سپریم کورٹ نے این اے 131میں دوبارہ گنتی کے حکم کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔ عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے حلقہ این اے 131میں دوبارہ گنتی کے حکم کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے سپریم کورٹ میں کہا کہ عمران خان نے تمام حلقے کھولنے کا کہا تھا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ سیاسی تقریر تھی اس کا سیاسی طور پر جائزہ لیں گے ۔ اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہم تمام فیصلے قانون کے مطابق کرتے ہیں۔ اس موقع پر

 

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں ہائیکورٹ کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔ رزلٹ مرتب ہو چکا ہے۔ سعد رفیق کے وکیل نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان نے نشست برقرار رکھی تو الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کریں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کا آپشن موجود ہے۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے مزید کہا کہ 5 فیصد سے کم مارجن ہو تو دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کرنے کا اختیار ہے۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کے مخالف اُمیدوار خواجہ سعد رفیق نے لاہور ہائیکورٹ میں حلقہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا۔

FOLLOW US