Monday October 28, 2024

بھائی نے بھائی کو چیلنج کر دیا۔۔۔۔سابق گورنر محمد زبیر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرآمنے سامنے ، مزید تفصیلات اس خبر میں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) زبیر عمر نے اپنے بھائی اسد عمر کو بڑا چیلنج دے دیا، سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ امید ہے متوقع وزیر خزانہ ناصرف ان ڈائریکٹ بلکہ وہ ٹیکس بھی ختم کر دیں گے جن کی وہ مخالفت کرتے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں تحریک انصاف

کی فتح کے بعد ممکنہ برطرفی کے پیش نظر گورنر سندھ زبیر عمر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔زبیر عمر نے استعفیٰ دیتے ہوئے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور الزام لگایا تھا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ اب زبیر عمر نے اپنے بھائی اور تحریک انصاف کے رہنما و متوقع آئندہ وزیر خزانہ اسد عمر کے سامنے بڑا چیلنج رکھ دیا ہے۔ زبیر عمر جو خود بھی ماہر معیشت ہیں، انہوں نے اپنے بھائی اسد عمر کو ٹیکسوں کے خاتمے کے حوالے سے چیلنج کیا ہے۔زبیر عمر کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے بھائی اور ملک کے آئندہ وزیر خزانہ حکومت سنبھالنے کے بعد ان ڈائریکٹس ٹیکسوں کا خاتمہ کر دیں گے۔ زبیر عمر کا مزید کہنا ہے کہ انہیں یہ بھی امید ہے کہ اس عمر ان تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کر دیں گے جن کی وہ خود مخالفت کرتے رہے ہیں۔ اب آنے والے دنوں میں معلوم ہوگا کہ آیا اسد عمر اپنے بھائی زبیر عمر کا چیلنج پورا کر پاتے ہیں یا نہیں۔تاہم دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزارت عظمیٰ کا حلف لینے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بطور وزیراعظم اپنی پہلی تقریر کے دوران کئی بڑے

اعلانات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عمران خان ممکنہ طور پر بطور وزیراعظم اپنی پہلی تقریر میں پیٹرولیم و بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ٹیکسوں میں بھی کمی کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے عمران خان کو بھرپور عوامی پذیرائی حاصل ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی عدالتی نا اہلی دو بھائیوں کیلئے فتح و شکست بن گئی، ایک بھائی کی فتح ایک کی شکست موضوع بحث بنی رہی، یہ دو بھائی اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی اسد عمر اور گورنر سندھ محمد زبیر عمر ہیں۔اسد عمرعدالتی فیصلہ سننے کیلئے آئے تھے، فیصلہ سننے سے اسد عمر کاچہرہ خوشی سے دمک رہا تھا ان کو دیکھ کر کسی نے بصرہ کر دیا کہ یہ فیصلہ دو بھائیوں کی فتح شکست بن گئی ہے، ایک بھائی کیلئے فتح ہے ، ایک کی شکست ہے، اسد عمر نے بھی یہ جملے سنے اور مسکرا دیئے۔

FOLLOW US