Monday October 28, 2024

حلقہ این اے 73 کے نتائج میں ڈرامائی موڑ۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دھماکہ خیز بریکنگ نیوز آگئی

سیالکوٹ (ویب ڈیسک ) خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہےوالے سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت کی جانب سے کسی بھی قسم کا حکم نہیں آیا جس میں خواجہ آصف کی کامیابی کی نوٹیفیکیشن روکنے کی بات کی ہو، تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 73

پاکستان کے اہم ترین حلقوں میں سے ایک تھا جہاں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا مقابلہ پاکستان تحریک انصافکے عثمان ڈار سے تھا۔اس حلقے کا مقابلہ خاصا دلچسپ رہا تھا۔ این اے 73میں ڈرامائی موڑ آ گیا تھا ۔پہلے غیر حتمی غیر سرکار نتائج کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں برتری حاصل تھی۔اور عثمان ڈار حلقہ این اے 73 سے 113453 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ جب کہ ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف 112717 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔تاہم اس کے بعد خواجہ آصف نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے کہا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا جس کے بعد ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف جیت گئے اور پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار ہار گئے۔تاہم عثمان ڈار نے اس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا رکھی تھی جس پر گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ عدالت نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت کی جانب سے کسی بھی قسم کا حکم نہیں آیا

جس میں خواجہ آصف کی کامیابی کی نوٹیفیکیشن روکنے کی بات کی ہو۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر این اے 73 میںکامیاب ہونے والے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 73میں خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روکنے کی عثمان ڈار کی درخواست پر جسٹس مامون الرشید نے فیصلہ سنادیا،ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا،اس حوالے سے لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور خواجہ آصف کو نوٹس جاری کردیے۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسرنے فارم 45پولنگ ایجنٹس کوفراہم نہیں کیا،خواجہ آصف سے صرف 1406 ووٹوں سے شکست ہوئی،اس لئے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے عام انتخابات میں این اے 73 پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کوشکست دی تھی۔

FOLLOW US