Monday October 28, 2024

خان : اگر مجھے تمہارا ساتھ مل جائے تو میں جھونپڑی میں بھی گزارا کر لوں گی ، اتنے بڑے دعوے کرنی والی جمائما خان دراصل عمران خان کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی ؟ ریحام خان کی کتاب میں ناقابل یقین انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایک جگہ ریحام خان نے لکھا ہے کہ عمران خان دراصل جمائما سے نہیں بلکہ اس کی بڑی بہن کو پسند کرتے تھے اور اس سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’عمران خان نے ایک بار مجھے بتایا کہ میں دراصل جمائما کی بڑی بہن

کو پسند کرتا تھاجو اس کی سوتیلی بہن تھی۔ میری ان کے باپ کے ساتھ بھی دوستی تھی۔ تاہم نوجوان جمائما خان مجھ سے اس قدر محبت کرتی تھی کہ ایک بار زیک (جمائما کا بھائی)کو سالٹ لیک ریجن میں چھٹی گزارنے کی دعوت دی تو وہ بھی اس کے ساتھ چلی آئی۔زیک اپنی گرل فرینڈ کو بھی ساتھ لایا تھا۔ عمران خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہاں جمائما خان کے خلوص نے مجھے پاگل بنا دیا۔ ہم پیدل علاقے کی سیر کو نکلے۔ راستے میں کسی غریب شخص کی جھونپڑی آئی تو جمائما نے مجھ سے کہا کہ اگر اسے میرا ساتھ مل جائے تو وہ اس طرح کی جھونپڑی میں بھی بہت خوش رہے گی۔ریحام لکھتی ہیں کہ ’’عمران خان نے مزید بتایا کہ جمائما کی ان محبت اور خلوص بھری باتوں پر میں نے سوچا کہ ایسی لڑکی جو نوجوان ہے اور اتنے خلوص کا مظاہرہ کر رہی ہے، اسے احساس بھی نہیں کہ وہ کس طرح کے عہد کر رہی ہے، اس کی محبت کا جواب نہ دینا ظلم ہو گا۔ جمائما کا اس سے پہلے صرف ایک بوائے فرینڈ تھا۔‘‘ریحام خان نے کہتی ہیں کہ ’’میں عمران خان کی باتیں سن رہی تھی اور سوچ رہی تھی کہ وہ مجھے ہر وقت

اپنے معاشقوں کے بارے میں کیوں بتاتا رہتا ہے۔ ان کا مجھ سے کیا تعلق ہے۔ اس کی ایسی باتیں مجھے میرے سابق شوہر اعجاز کی یاد دلاتی تھیں۔ وہ بھی مجھے اپنے ماضی کے بارے میں ایسی ہی باتیں بتایا کرتا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمائمہ اسلام قبول کر کے جب پاکستان آئی تو ن لیگ نے اس کے خلاف یہودی لابی ہونے کا الزام لگا دیا، ملتانی ٹائل کے کیس کو نوادرات قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا، آج مریم کی پیشی پرانہیں تکلیف ہو رہی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خانپہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے حق میں پھٹ پڑے، بیچاری قرار دے دیا، ن لیگ پر سنگین الزامات عائد۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے حق میں بول پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ جمائمہ صرف 21سال کی تھی جب وہ ایک غیر مسلم خاندان کو چھوڑ کر اسلام قبول کر کے میری اہلیہ بنیں اور پاکستان آئیں۔ ن لیگ نے اس وقت اسے یہودی لابی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف محاذ کھڑا کر دیا جس سے وہ بے حد پریشان ہوئیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ جب جمائمہ نے پاکستان سے ملتانی ٹائلز کا تحفہ اپنی والدہ کو بھیجا تو ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے اسے نوادرات قرار دیتے ہوئے سمگلنگ کا الزام لگا کر مقدمہ قائم کر دیا۔

FOLLOW US