Saturday January 18, 2025

’’”عمران خان وزیراعظم بننے کے مجاز نہیں”‘‘ الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور(نیوزڈیسک)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ عمران خان موجودہ حالات میں حلف اٹھانے کے مجاز نہیں،،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی انتخابات میں دوحلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا جبکہ تین حلقوں سے مشروط نوٹیفکیشن جاری کردیا ،نوٹیفکیشن روکنے سے عمران خان کے وزیراعظم بننے پر سوالیہ نشان لگ +

 

گیاہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے پرسابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عمران خان حلف اٹھانے کے مجاز نہیں ہیں۔واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے پر ایک بار پھرسوالیہ نشان لگ گیا،،عمران خان کودکھا کرووٹ کاسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا،،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی 2حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے،،عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث روکا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 817امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ان میں قومی اسمبلی کے 261،،بلوچستان اسمبلی کے 47کامیاب امیدوارو ں کے نوٹیفکیشن جاری، خیبرپختونخواہ کے 92امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 23کامیاب امیدواروں کے کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں۔ان میں 13قومی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں جن کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں۔دوسری جانب جن کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں ان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی شامل ہیں۔۔تحریک انصاف ملک کی عددی لحاظ سے الیکشن میں جیتنے والی اکثریتی جماعت ہے۔۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے انہیں وزیراعظم کیلئے بھی نامزد کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 2حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے۔عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث روکا گیا ہے۔۔عمران خان نے اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن پرووٹ کاسٹ کرتے وقت میڈیا کے سامنے دکھا کرووٹ دیا تھا۔جس پران کااین اے 53اور لاہور سے این اے 131سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا ہے۔جبکہ این اے بنوں 35، این اے 95،، این اے 243سے انتخابات میں کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر روکا ہے۔انہوں نے ووٹ کاسٹ کرتے وقت میڈیا کے سامنے دکھا کرووٹ دیا۔ جبکہ اس موقع پرانہوں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی ۔ جس پرالیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے آج تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں لیکن عمران خان کی 2 حلقوں میں کامیابی کانوٹیفکیشن روک لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن دوحلقوں سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرروکا گیا ہے۔تاہم تین حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ان حلقوں میں این اے 35بنوں ،این اے 95میانوالی، اور این اے 243کراچی کے حلقے شامل ہیں۔ان حلقوں میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کیس کے فیصلوں سے مشروط کردیا ہے۔اسی طرح عدالتوں کی جانب سے جن کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا ان کے نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیے گئے۔جبکہ جن حلقوں میں حکم امتناع نہیں دیا گیا ان حلقوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے ہیں۔

FOLLOW US