Tuesday October 29, 2024

میں نہ وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہوں اور نہ وزارت داخلہ کا بلکہ ۔۔۔۔پرویز خٹک کے اعلان نے بڑے بڑوں کی طبیعت صاف کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نو منتخب ایم این اے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نہ تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور نہ ہی وفاقی وزیر داخلہ کا امیدوار ہوں ۔ پیر کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اس حوالے سے چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، عمران خان کا کھلاڑی ہوں، انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا اسے تسلیم کرنے کے پابند ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔نجی نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے پر غور کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہ محمود قریشی اسپیکر قومی اسمبلی کا منصب نہیں سنبھالنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان نے انہیں اس منصب پر بٹھانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انہیں راضی بھی کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اسمبلی میں ایک مضبوط اپوزیشن کو سنبھالنے کے لیے کسی نئے آدمی کا چانس لینا نہیں چاہتے، وہ اس عہدے کے لیے اسمبلی کا بڑا تجربہ رکھنے والے شخص کا انتخاب چاہتے ہیں اور اسی بناء پر شاہ محمود قریشی کو اس منصب کے لیے موزوں سمجھا جارہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے زرتاج گل اور شہریار آفریدی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔دوسری جانب عمران اسماعیل

اور شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے تردید کی ہے۔عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے کسی قابل سمجھا اور عہدہ دیا تو قبول کریں گے۔شاہ محمود قریشی کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھاکہ انہیں اسپیکر قومی اسمبلی بنانے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس پر میڈیا میں صرف قیاس آرائیاں ہیں۔

FOLLOW US