Saturday January 18, 2025

نبیل گبول نے اپنی جماعت کیخلاف بغاوت کردی، عمران خان کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے

کراچی (نیوزڈیسک) نبیل گبول نے اپنی جماعت کے موقف کیخلاف بغاوت کردی، رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ دھاندلی رونا رونے والوں میں سے نہیں،عمران کو مینڈیٹ ملا ہے انہیں کام کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے، تاہم عمران خان اپنی جماعت کو ملنے والے کمزور مینڈیٹ سے خوش نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ

 

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اپنی جماعت کو ملنے والے کمزور مینڈیٹ سے خوش نہیں ہیں اور خالی خزانے کے ساتھ ملک چلانا بہت مشکل نظر آ رہا ہے۔پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ میں دھاندلی کا رونا رونے والوں میں سے نہیں ہوں بلکہ میں اس بات کا حامی ہوں کہ جیسا کیسا بھی ہے عمران خان کو مینڈیٹ ملا ہے انہیں کام کرنے کا بھر پور موقع ملنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان نہیں ہم بدلیں گے۔ نبیل گبول نے کہا کہ دیکھیں گے کہ خالی خزانے کے ساتھ عمران خان کیسے ملک چلائیں گے بظاہر تو خاصا مشکل نظر آ رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف 116 قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ تحریک انصاف نے الیکشن میں فتح ضرور حاصلک کی لیکن واضح اکثریت حاصل نہ کر پائی۔ اسی باعث تحریک اںصاف کو حکومت قائم کرنے کیلئے کئی چھوٹی سیایس جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیساتھ اتحاد کرنا پڑا ہے۔ اسی باعث کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کی یہ حکومت مخلوط ہونے کے باعث کمزور تصور کی جائے گی۔

FOLLOW US