Friday May 17, 2024

تمام خدشات دور، ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب میں کونسا اہم ترین عہدہ دیا جائیگا؟فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (نیوزڈیسک) تمام خدشات دور، ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب میں کونسا اہم ترین عہدہ دیا جائیگا؟فیصلہ کر لیا گیا.. پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے ،،گورنر پنجاب کی تقرری کیلئے بھی متعدد نام سامنے آ گئے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کابینہ

 

میں سینئر وزیر ہو سکتے ہیں جبکہ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیر صحت اور نذیر چوہان کو وزیر ہائوسنگ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے اراکین کو بھی اہم وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عبدالعلیم خان کو پنجاب میں اہم تررین ذمہ داریاں ملنے کاقوی امکان ہے او راس حوالے سے حتمی فیصلہ بھی ہو چکا ہے ۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ گورنر پنجاب کیلئے اسحاق خاکوانی اور بابر اعوان کے نام سامنے آئیں ہیں جبکہ رائے عزیز اللہ اور اعجاز چوہدری بھی گورنر پنجاب کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اسحاق خاکوانی کو گورنر پنجاب کے منصب پر لانے کے خواہاں ہیں جبکہ رائے عزیز اللہ کا شمار بھی عمران خان کے بااعتماد اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔اعجاز چوہدری بھی پارٹی کیلئے خدمات سر انجام دینے کے باعث گورنر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنمائوں نے یہ رائے بھی دی ہے کہ اپوزیشن کوٹف تائم دینے کے لئے بابر اعوان کو اس عہدے پر لایا جائے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے ،،گورنر پنجاب کی تقرری کیلئے بھی متعدد نام سامنے آ گئے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کابینہ میں سینئر وزیر ہو سکتے ہیں جبکہ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیر صحت اور نذیر چوہان کو وزیر ہائوسنگ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

FOLLOW US